Advertisement

آسٹریلین اوپن 2023، ویمنز سنگل کا فائنل ایلینا اور آرینا کے مابین ہو گا

آسٹریلین اوپن 2023 میں خواتین کے سنگل ٹائٹل کا فائنل ایلینا ریباکینا اور آرینا سبالینکا کے مابین ہو گا۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق ومبلڈن چیمپیئن ایلینا رائباکینا آسٹریلین اوپن 2023 کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ایک اور بڑے ٹائٹل کی طرف گامزن ہے جہاں ان کا مقابلہ بیلاروسی کی پانچویں سیڈ آرینا سبالینکا سے ہوگا۔

ومبلڈن چمپئین 23 سالہ رائباکینا نے وکٹوریہ آزارینکا کے خلاف 7-6 (7-4) 6-3 سے کامیابی حاصل کی، جس سے اس کی آخری فتح کے 10 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی دو بار کی چیمپئن کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

سبالینکا نے پولینڈ کی میگڈا لینیٹ کو سیمی فائنل میں ہرا کر اپنے پہلے بڑے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

طاقتور 24 سالہ سبالینکا نے اپنی غیر سیڈ حریف کے خلاف 7-6 (7-1) 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

سبالینکا 30 سالہ لینیٹ کو ہرانے کے لیے  فیورٹ تھی، جو اس سے پہلے کبھی بھی کسی گرینڈ سلم ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں نہیں پہنچی تھ، اس جیت کے ساتھ سبالینکا کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

بڑے ایونٹس کے سیمی فائنل میں تین بار ہارنے کے بعد اس سیمی فائنل میں کامیابی نے سبالینکا کو راحت کا موقع فراہم کیا۔

“سبالینکا نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے واقعی اچھی شروعات کی لیکن ٹائی بریک میں میں نے اپنی تال تلاش کی اور خود پر بھروسہ کیا اور اپنے شاٹس کھیلے۔

سبالینکا نے ایڈیلیڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد 10 مسلسل میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version