Advertisement

ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، شعیب ملک

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں کیونکہ کوئی بھی ان کی فٹنس لیول کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتا ہے۔

پاکستان کے 40 سالہ شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔

شعیب ملک نے آخری بار نومبر 2021 میں بنگلہ دیش کے دورے پر پاکستان کے لیے کھیلا تھا اور اس کے بعد سے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ ہونے کے باوجود شعیب ملک دنیا کی مختلف ٹی ٹوٹئنی لیگز کا لازمی حصہ رہے ہیں اور فی الحال وہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کریں، مانا کہ میں بوڑھا ہوں لیکن میری فٹنس کا موازنہ 25 سالہ نوجوان سے کر سکتے ہیں۔

Advertisement

شعیب ملک نے کہا کہ میں اب بھی گراؤنڈ میں آ کر لطف اندوز ہوتا ہوں، مجھ میں کرکٹ کی بھوک ہے اسی لیے میں نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔

Advertisement

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب بھی قومی ٹیم سے کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔

رمیز راجہ کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں تبدیلیوں کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ ان چیزوں کا پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ میں ایک کرکٹر ہوں اور اب اپنی زندگی میں کافی کچھ دیکھا ہے اور یہ چیزیں مجھے پریشان نہیں کرتی ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version