سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت 6مارچ تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پرسی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے معاملے میں اہلیہ طاہرہ اعظم سواتی کی جانب سے سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔
فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے درخواست میں کیس کے ساتھ یکجا کر دی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ آپ جس ایشو پر توہین عدالت کے لیے آئے ہیں وہ نہ آپ کی استدعا تھی، نہ کورٹ نے ایسے کوئی آرڈر کیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا تھا کہ تعمیرات گرانے سے فریقین کو روکا جائے۔ کیونکہ آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے تیار تھے۔ آپ کی استدعا میں یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ ہم نے سی ڈی اے کا جو آرڈر چیلنج کیا ہے وہ اسی حوالے سے ہے. عدالت نے اس نوٹیفکیشن کو معطل کیا ہے.
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے فریقین کو نوٹس جاری سماعت میں کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے 06 مارچ 2023 تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News