Advertisement

ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹڑ یاسر عرفات جو 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ تھے نے ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

سابق پاکستانی بولر یاسر عرفات انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی کوچنگ کا کورس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

یاسر عرفات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی سنگ میل کے بارے میں شیئر کیا اور پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) کی مدد اور ان کوچز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے مقصد تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاسر عرفات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کر لیا ہے اور میں پی سی بی کی حمایت اور تمام کوچز کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ حاصل کرنے میں مدد کی۔

یاد رہے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے 11 ون ڈے، 13 ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انگلینڈ چلے گئےتھے۔

Advertisement

یاسر عرفات برطانیہ میں مختلف ٹیموں کے کوچ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور کچھ رپورٹس کے مطابق انہیں 2019 میں کوچنگ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن یہ معاہدہ عمل میں نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version