Advertisement

اراکینِ سندھ اسمبلی سعید آفریدی اور شاہنواز جدون کی بریت کی درخواست دائر

سعید آفریدی

سعید آفریدی اور شاہنواز جدون کی بریت کی درخواست دائر

اراکینِ سندھ اسمبلی سعید آفریدی اور شاہنواز جدون نے عدالت میں بریت کی درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن رمیش کمار کے گھر کے باہر توڑ پھوڑ اور دھمکانے کے کیس میں رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے۔

پولیس ایک بار پھر گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ 19 جنوری کو گواہوں کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سعید آفریدی نے کہا کہ یہ کوئی کیس نہیں نہ ہی اس میں کوئی گواہ ہیں۔

وکیل شجاعت علی خان نے کہا کہ اگرگواہ ہوتے تو اب تک پیش کردیے جاتے۔

Advertisement

مقدمہ میں عدالت اراکین سعید آفریدی اور شاہ نواز جدون پر فرد جرم عائد کر چکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی اور دھمکیاں دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 21 مارچ کو درج ہوا تھا۔

مقدمہ میں نامزد سعید آفریدی اور شاہنواز جدون نے بریت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے وکیل سرکار کو نوٹس جاری کردیا۔

بریت کی درخواست پر سماعت بھی 19 جنوری کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version