Advertisement

گلف کپ، عراق نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

گلف کپ کے سیمی فائنل میں عراق نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق گلف کپ کے سیمی فائنل میں عراق نے قطر کو 2-1 سے دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جمعرات کو ہونے والے فائنل میں عراق کا مقابلہ عمان سے ہو گا۔

عراق کے بصرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں عراق کے لیے ابراہیم بیش نے 19 ویں منٹ میں گول کر دیا، اس کے 10 منٹ بعد قطر نے امرو سورگ کے ذریعے گول کر کے برابر کر دیا۔

ایمن حسین نے وقفہ سے دو منٹ قبل عراق کے لیے دوسرا گول کر کے میچ میں برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، میزبان عراق نے گلب کپ کے دو سالہ ٹورنامنٹ میں چھٹی مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔

تین بار گلف کپ چیمپئن رہنے والی عراق کا فائنل جمعرات کو عمان سے ہوگا۔

عمان نے بحرین کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Advertisement

بحرین کے خلاف سیمی فائنل کے 83 ویں منٹ میں جمیل ال یحمدی کے گول نے عمان کو پانچویں مرتبہ فائنل تک رسائی میں مدد دی۔

Advertisement

قطر کی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد کوچ برونو میگوئل پنہیرو نے کہا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مارونز کا مظاہرہ تھکاوٹ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

پرتگالی کوچ نے بصرہ میں میچ کے بعد کہا کہ ہم نے جو چار میچ کھیلے ان کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی مطمئن بخش تھی۔

پنہیرو نے کہا کہ یہ ان کی نوجوان ٹیم کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا ایونٹ تھا انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عراق نے میچ کے دوران ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version