پیپلزپارٹی سے اختلافات؛ ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کی کال دے دی

ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان نے 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری اور ووٹر فہرستوں کے معاملے پر احتجاج کی کال دے دی۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آفس سے متصل پارک میں جنرل ورکرز کا اجلاس ہوا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرلی اور اس حوالے سے جنرل ورکر اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کے کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز ہٹانے کا فیصلہ
کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا اور حقوق کے لیے لڑ کر مرنا ہے، اپنی شناخت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کو حلقہ بندیوں، مردم شماری ، ووٹر فہرستوں پر احتجاج کریں گے، ابھی رابطہ کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کو بھی کہوں گا پہلے سندھ کے شہریوں کو صحیح گنوائیں۔
دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے تاہم بات چیت چل رہی ہے جب کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News