Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور ہلکی بارش ، موسم سرد

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک  بھر میں موسم سرد ہے اور بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے

گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔

Advertisement
پشاور میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقطہٌ انجماد سے گر گیا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور کا درجہ حرات5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

مالم جبہ میں 2 انچ برفباری ریکارڈ 

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالم جبہ میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئ ہے سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بونیراور شانگلہ میں ہلکی بارش کے ساتھ  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 إھکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا تاہم نیا سلسلہ منگل کے روز سے دوبارہ شروع ہونےکا امکان ہے۔

Advertisement

آج ریکارڈ  کے گئےدرجہ حرارت

آج  کلام میں منفی 9  اورمالم جبہ میں منفی 6 دگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

صحت بخش غذا کا استعمال کریں :

موسم سرما میں سب سے زیادہ ضروری ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صحت مند غذا لیں گے، تب ہی آپ تندرست رہیں گے، صحت مند غذا سب سے پہلی چیز ہے جو سردیوں میں ہونے والے انفیکشن اور وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔

Advertisement
ان صحت مند غذاؤں میں مچھلی، دالیں، تازہ سبزیاں، تازہ پھل ،گری دار میوے، انڈے اور گوشت شامل ہیں، یہ سب غذائیں لینے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر رہے گا۔

پانی کا استعمال جاری رکھیں:

سردیوں میں پیاس کم لگتی ہے جس کی وجہ سے بعض افراد پانی کم پیتے ہیں اور اِس کے نتیجےمیں پانی کی کمی ہوجاتی ہے،اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے۔
پانی کے زیادہ استعمال سے آپ کو قبض کی شکایت نہیں ہوگی اور نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرے گا، اِس کے علاوہ آپ کی جِلد بھی خُشک نہیں ہوگی۔
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version