Advertisement

بول کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں کی پی سی بی پر تنقید

بول کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے پی سی بی پر ہونے والی تنقید کے بعد بورڈ نے مکی آرتھر کے لیے نیا عہدہ مرتب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بطور ہیڈ کوچ مکی آرتھی کی تعیناتی کے حوالے سے بول نیوز پر نشر ہونے والی خبروں کے بعد پی سی بی نے مکی آرتھر کے لیے نیا عہدہ مرتب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مکی آرتھر کی ٹیم میں تعیناتی کے لیے ’ٹیم ڈٓائریکٹر‘ نامی نیا عہدے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب ہیڈ کوچ کے بغیر اسسٹنٹ کوچز کی زیر نگرانی سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ متوقع معاہدے کے پیش نظر مکی آرتھر کا قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری ہے لیکن مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستانی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارت میں ہونے ورلڈ کپ 2023 اور آسٹریلیا میں کینگروز کے خلاف ہونے والی سیریز میں شامل ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق متوقع ’ٹیم ڈائریکٹر‘ مکی آرتھر کی سہولت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ’چیف آف اسٹاف‘ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق بطور ٹیم مینجر پاکستان کرکٹ ٹیم مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف سٹاف کے طور پر کام کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ 3 اسسٹنٹ کوچز رکھے گا جبکہ گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version