Advertisement

صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی؟ اداکارہ کی نئی پوسٹ سے مداح حیران

صنم سعید اور محب مرزا

صنم سعید اور محب مرزا

نامور اداکارہ صنم سعید کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ان کی اداکار محب مرزا کے ساتھ شادی کی خبریں ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے قیاس آرائیں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے بعد اداکارہ کی محب مرزا سے شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئی ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا اندازہ ہے کہ یہ دونوں ستارے عنقریب اپنی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Advertisement

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ’’صنم اور محب پکا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں‘‘۔

اس سے قبل ایک انٹریو میں اداکار محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ شادی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب خود ہی افواہیں اُڑاتے ہیں لیکن کوئی مجھ سے خود نہیں پوچھتا۔

خیال رہے کہ محب مرزا اور اداکارہ ٓمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں اُن کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تاہم  جوڑے نے 2017 میں راہیں جدا کرلی تھیں اور اکتوبر 2019 میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی ۔

دوسری جانب اداکارہ صنم سعید کی شادی 2015 میں فرحان حسن سے ہوئی تھی تاہم کچھ وقت کے بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version