Advertisement

ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

ناصر محمود کھوسہ

ناصر محمود کھوسہ کی معذرت

ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام گورنر پنجاب کو ارسال کیے تھے جن میں ایک ناصر محمود کھوسہ بھی تھے۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ناصر محمود کھوسہ کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول

اس حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ناصر محمود کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانتداری مسلمہ ہے، بحیثیت بیوروکریٹ ان کا کردار قابل فخر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر محمود کھوسہ سے رابطہ کیا کہ فریقین کی طرف سے متفقہ کیئر ٹیکر وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن انہوں نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

ناصر محمود کھوسہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں  ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے نگراں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version