نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس

مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس سے بری
نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
مدعی مقدمہ نے راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی، وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف کیس مزید نہیں چلانا چاہتے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کے بعد کیس خارج کردیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیمبر میں کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ نقیب اللہ کے والد نے اے ٹی سی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللّٰہ کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قراردے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔
بعد ازاں 27 سالہ نوجوان نقیب اللّٰہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News