Advertisement

ہاکی ورلڈ کپ 2023، عالمی چمپئین کا تاج جرمنی کے نام

بھارت میں ہونے والے فیلڈ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جرمنی نے دفاعی چمپئین بیلجیئم کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جرمنی نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سے شکست دے کر عالمی چمپئین کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

فائنل بھارت کے شہر بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، دفاعی چمپئین بیلجئیم نے گروپ مقابلے میں جرمنی کو 2 گول سے شکست دی تھی، لیکن فائنل میں جرمنی ان کے لیے لوہے کے چنے ثابت ہوئی۔

دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، مقررہ وقت میں میچ 3،3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا مرحلہ آیا۔

جرمنی نے اعصاب کی اس جنگ میں اپنے اعصاب کو قابو رکھا اور دفاعی چمپئین بیلجئیم کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

اس کامیابی کے بعد جرمنی کی ڈور رینکنگ میں بھی سرفہرست ہو گیا ہے۔

Advertisement

جرمنی کا یہ تیسرا عالمی اعزاز ہے اس سے قبل 2002 میں ملائیشیا میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلا مرتبہ عالمی ہاکی کا حکمران بنا تھا، 2006 میں بھی جرمنی نے اپنی ہی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

اس سے قبل دن میں ہالینڈ اور آسٹریلیا کانسی کے تمغے کے میچ میں آمنے سامنے ہوئے جس میں ہالینڈ کی نوجوانوں پر مشتمل نئی ٹیم نے آسٹریلیا کو 1 گول کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version