Advertisement

عدالت نے دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کردی

سٹی کورٹ

عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی

کراچی کی مقامی عدالت نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں معروف اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس میں  عدالت نے دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کردی اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

مقدمہ کا ٹرائل 2 فروری سے شروع ہوگا۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر دانیہ نے جواب دیا کہ میرا نام دانیہ شاہ ہے۔

Advertisement

عدالت نے پھر پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے؟ دانیہ نے جواب دیا کہ میرے والد کا نام مختیار ملک ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

دانیہ شاہ نے عدلات کو بتایا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں ڈاکٹرعامر کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی تھی۔

عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ڈاکٹرعامر کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں، جس پردانیہ شاہ نے بیان دیا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے مدعیہ، پراسیکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے آئندہ سماعت پرریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

Advertisement

اس سے قبل ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر یو ٹیوبرکو فراہم کی تھی۔

مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 73/2022 زیر دفعہ 20,21,24 کے تحت درج کروایا ہے۔

عدالت نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ مقررکررکھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version