Advertisement

فواد چوہدری کی گرفتاری کے پچھے ہم نہیں، امیر مقام

امیر مقام

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہمارے اوپر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن فواد چوہدری کی گرفتاری کے پچھے ہم نہیں ہیں۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی صورتحال پر نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں  سیاسی اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے الیکشن پر بھی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج لندن سے روانہ ہو رہی ہیں ، مریم بی بی کے پی کے کا دورہ کریں گی اور الیکشن کی سرگرمیاں دیکھیں گی جب کہ نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہمارے اوپر بھی مقدمات درج کیے گئے تھے لیکن فواد چودھری کی گرفتاری کے پچھے ہم نہیں ہیں، ہم اور نہ ہی ہماری پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات  بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہونے والی کرپشن کی کیا کیا میں داستانیں بیان کروں ، عمران خان ہیلی کاپٹر اور سیکیورٹی سمیت کے پی کی تمام چیزیں استعمال کر رہے ہیں جب کہ خیبر پختونخواہ میں پی ڈی ایم کی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version