دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 49.5 اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فن ایلن اننگ کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے اس موقع پر کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے نے نیوزی لینڈ کے لیے اچھا اسٹینڈ فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کین ولیمسن اور کونوے کی پارٹنر شپ میں 182 رنز بنے، ڈیون کونوے نے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جبکہ کپتان ولیمسن نے 85 رنز بنائے۔
ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ 300 بلس کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ لیکن ڈیون کونوے کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز نے نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔
ڈیرل مچل 5، ٹام لیتھم 2، گلین فلپس 3 اور مچل بریسویل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل سینٹر نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 261 تک پہنچایا۔
محمد نواز نے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی، جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News