Advertisement

آج کراچی کی عوام دشمن جماعتوں کیلئے ماتم کا دن ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

خرم شیر زمان کا ٹوئٹ

رہنما تحریکِ انصاف الیکشن کمیشن نے تیسری مرتبہ کراچی کی عوام کےحق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے تیسری مرتبہ کراچی کے عوام کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، آج کراچی کی عوام دشمن جماعتوں کیلئے ماتم کا دن ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے درمیان روٹھنے منانے کا سلسلہ چلتا رہے گا، ایم کیو ایم الیکشن روکنے کیلئے اب صرف دم درود کرے کیونکہ الیکشن تو ہوں گے۔

خرم شیرزمان نے بیان میں کہا کہ عوام سے درخواست ہے ان جماعتوں کے کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں، کراچی کے عوام اس شہر کو مزید تباہی سے بچاسکتے ہیں۔ ان کے لائے گئے آرڈیننس کا بھی مقابلہ کیسے کرنا ہے حکمت عملی تیار ہے۔

رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ کراچی کےعوام کو آج مبارک باد دیتا ہوں، پاک فوج اور رینجرز کے جوان سے گزارش ہے الیکشن کی سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ویڈیو بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ووٹرز کو کسی نہ کسی طریقے سے الجھا کر رکھا جائے تاکہ الیکشن ملتوی ہو جائیں

انھوں نے کہا کہ کراچی عمران خان کے لیے نکلے اور پی ٹی آئی کو کامیاب بنائے اور پندرہ جنوری کو تحریکِ انصاف کا کراچی میں مئیرلے کر آنا ہے، عمران خان کا ووٹر عمران خان کو ہی ووٹ دے گا۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version