Advertisement

خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، چوہدری پرویز الٰہی

پرویز الٰہی

خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، چوہدری پرویز الٰہی

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلٰی پنجاب و ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے وزیراعلی بنایا۔ دس ایم پی ایز اتنے مبارک ہیں کہ وزیراعلٰی بن گئے۔ ہم نے پانچ ماہ میں پانچ سال کے کام کیے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ والے بھی چاہتے تھے کہ اسمبلی مدت پوری کرے۔ ن لیگ والوں نے کہا کہ شکرہے اسمبلی توڑدی ورنہ ہمارا کچھ نہیں بنتا۔

مسلم لیگ ق پنجاب کے صدرپرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ نہ آزمائیں۔ میاں اسلم اقبال کے سارے کام ہو رہے ہیں، لاہور کے دیگر کام بند ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں۔ عمران خان کو ان لوگوں نے غلط گائیڈ کیا۔ خان صاحب کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے۔

Advertisement

سابق وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ محسن نقوی عقل کے مارے ہوئے ہیں۔ محسن نقوی کا کام کیس بنانا نہیں الیکشن کرانا ہے۔ انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ ڈھائی ماہ کی نوکری ہے، گھر بھی آنا ہے۔ محسن نقوی کوئی اچھا کام کرکے آئیں تاکہ لوگ انھیں یاد رکھیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے مذید کہا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان ایماندار لیڈر ہیں۔ آئندہ انتخابات عمران خان کے ساتھ ملک کر لڑیں گے۔ اللہ نے اس کے ہر کام میں برکت ڈالی ہے اب الیکشن کے شیڈول کے لیے زور ڈالیں گے تاکہ رمضان سے پہلے الیکشن ہو جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version