عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز غائب

ایتھلیٹس کی دنیا کے لیجنڈ عالمی شہرت یافتہ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز کی خطیر رقم غائب ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمیکا کے اولمپک سپرنٹنگ لیجنڈ یوسین بولٹ کا کنگسٹن میں قائم انویسٹمنٹ فرم اسٹاکس اینڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ میں اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز غائب ہو گئے ہیں۔
آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر یوسین بولٹ نے یہ اکاؤنٹ اپنے والدین کی پنشن کے لیے کھولا تھا۔
ٹریک اینڈ فیلڈ اسٹار یوسین بولٹ کے وکلاء نے کہا ہے کہ جمیکا کی ایک سرمایہ کاری فرم کے ساتھ ان کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز غائب ہو گئے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو وہ اس کیس کو عدالت میں لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اکاؤنٹ میں اب صرف $12,000 باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : معزور ایتھلیٹ نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے
یوسین بولٹ کے وکیل لنڈن پی گورڈن نے فون پر ایک میگزین کو بتایا کہ یہ اکاؤنٹ بولٹ کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی بچت کا حصہ تھا۔
لنڈن پی گورڈن نے کہ کہ یہ ہر کسی کے لیے پریشان خبر ہے، اور یقینی طور پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے معاملے میں، جنہوں نے یہ اکاؤنٹ اپنی نجی پنشن کے حصے کے طور پر قائم کیا تھا۔”
لنڈن پی گورڈن نے کہا کہ اگر کمپنی رقم واپس نہیں کرتی تو ہم اس معاملے کو لے کر عدالت میں جائیں گے.
“یہ ایک سخت مایوسی ہے، اور ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ اس طرح حل ہو جائے گا کہ مسٹر بولٹ کو اپنی رقم واپس مل جائے گی اور وہ امن سے رہ سکیں گے۔”
کنگسٹن میں واقع اسٹاکس اینڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ نے 12 جنوری کو کہا کہ اسے ایک سابق ملازم کی جانب سے دھوکہ دہی کی سرگرمی کا علم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلوی ایتھلیٹس سب پر بازی لے گئے
کمپنی نے مزید کہا کہ یوسین بولٹ کی رقم کی گمشدگی کا معلوم ہوا ہے ہم نے اس معاملے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا یوسین بولٹ کی رقم گم ہونے کے بعد انہوں نے اثاثوں کو محفوظ بناے اور پروٹوکول کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔
جمیکا کے وزیر خزانہ نائجل کلارک نے کہا کہ کمپنی نے خطرناک اور دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے اور یوسین بولٹ کی رقم گم کرنے والے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
یاد رہے کہ یوسین بولٹ نے ایک دہائی تک عالمی سپرنٹنگ پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد 2017 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ڈوپنگ اسکینڈلز سے دوچار کھیل کو زندہ کیا اور برازیل کے فٹ بال لیجنڈ پیلے اور امریکی باکسنگ چیمپئن محمد علی کی طرح اپنے کھیل سے دنیا میں مشہور ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News