Advertisement

کل تک ریلوے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد

کل تک ریلوے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، خواجہ سعد رفیق

وزیربرائے ریلوے خواجہ سعد رفییق کا کہنا ہے کہ کل تک ریلوے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو فوری چالیس ارب روپے کی ضرورت ہے۔ ہم ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر غورکررہے ہیں۔ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ہو تو دس فی صد سے کم ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو اس وقت فنانشل کرائسز کا سامنا ہے، سالانہ  ساڑھے پانچ ارب روپے کا جھٹکا برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ کرایوں میں اضافے سے ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ ہر کسی کو پہلی تاریخ کو تنخواہ نہیں ملتی۔

وفاقی ویرریلوے نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے پانچ شیڈول ہیں، پانچ میں سے تین شیڈول کی ادائیگی ہو چکی ہے، وفاقی حکومت پر بھی مالی دباؤ زیادہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔ ڈیزل پر ویسے ہی 35 روپے بڑھ گئے ہیں ریلوے کے کرائے ویسے ہی زیادہ ہیں۔ روس سے تیل کی درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچی آ جائیں گی۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ریلوے ریونیو ملکی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، آئندہ دنوں میں ریلوے میں بہتری آ جائے گی۔ ہم نے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے دینے تھے۔ ہم معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے سات ارب کمانے تھے جو نہیں کما سکے۔  ٹرانسپورٹروں نے پہلےہی کرایوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے

وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے، چھ یا سات نہیں ایک ہی پاکستان چل سکتا ہے۔ بارودی سرنگیں بچھا کر چلے گئے پھر کہتے ہیں میں تو ناہل نہیں تھا۔ ہم آئی ایم ایف کو الوداع کہہ چکے تھے، آئی ایم ایف کو واپس پچھلی حکومت لے کرآئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version