Advertisement

اپوزیشن کو شکست کا خوف، پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی

اعتماد کا ووٹ

اعتماد کا ووٹ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست کا خوف ستانے لگا جس کے باعث انہوں نے اجلاس کے دوران شدید نعرے بازی کی اور اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لیے جانے پراپوزیشن نے شورشرابہ کیا۔

حکومتی ارکان نے رانا ثنااللہ اور عطاتارڑ کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کے کاغذات حکومتی ارکان کی طرف پھینک دیے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آزاد امیدوار کا بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب شورشرابا کیا گیا جب کہ حکومتی بنچوں نے بھی بھر پور جواب دیا۔ اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومتی ارکان نے کئی بل منظورکرالیے۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی نے گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021، پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023، فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل،  تنازع کے تصفیے کے متبادل حل کا ترمیمی بل 2023  اور ناپسندیدہ کوآپریٹوسوسائٹی پنجاب ترمیمی اورتنسیخ بل 2023 کثرت رائےسے منظورکرلیا۔

صوبائی اسمبلی نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 بھی ایوان میں دوبارہ منظور کرلیا جبکہ یہ ترمیمی بل 2022 گورنرپنجاب نے واپس بھجوادیا تھا۔

بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن کے ایوان میں اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی کا 10 جنوری دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نون لیگ کی لیڈرشپ کیلئے جھوٹ بولنا ان کی زندگی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں سترہ بل پاس ہوئے اور بون لیگ گنتی سے بھاگتی رہی اور اگر نمبر زیادہ ہیں جیسے خواجہ آصف، سعد رفیق اور دیگر حضرات فرما رہے تھے تو آج قانون سازی روک کے دکھاتے جب کہ ایک اور شکست نون لیگ کا مقدر ٹھہری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version