وزیراعظم اور وزیرخارجہ عوام کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ عوام کی خاطر دنیا سے پیسے مانگ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے، گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے، پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیسے اگر انھیں چوک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انھیں فخر ہونا چاہیے اور اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جو لوگ ادھر ادھر سے چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دیتے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

