Advertisement

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ گھروں میں ڈکیتیاں بھی معمول بن گئیں

اسٹریٹ کرائمز

اسٹریٹ کرائمز

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کراٸم کے ساتھ ساتھ گھروں میں ڈکیتیاں بھی معمول بن گٸیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں واقع رہاٸشی گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ مسلح ملزمان نے گھر میں موجود خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈاکو گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، طلاٸی زیورات، موبائل فونز، ایل ای ڈی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان جاتے ہوئے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کرگئے۔

دوسری جانب شہر میں لوٹ مار کا تسلسل بھرپور انداز سے برقرار ہے۔ محمود آباد کے علاقے میں سابق انٹر نیشنل اسنوکر پلئیر کو بھی لوٹ لیا گیا۔ سابق انٹرنیشل اسنوکر پلئیر محمد بلال پنجاب سے نیشنل گیم کے لئے کراچی آئے تھےْ۔

اس کے علاوہ دو 2 روز قبل محمودآباد میں واقع اسنوکر کلب میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 8  مسلح ڈاکؤوں کے جتھے نے اسنوکر کلب میں موجود 20 سے زائد افراد کو قطار میں کھڑا کرکے لوٹ لیا۔

Advertisement

اسنوکر کلب میں داخل ہوتے وقت ملزمان نے ماسک سے چہرے چھپائے اور تسلی سے لوٹ مار کی۔ ملزمان 6 منٹ تک لوٹ مار کرتے رہے ، تمام افراد کے موبائل فونز اور پرس تھیلی میں ڈالے اور چلتے بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version