ایم کیو ایم دھرنا دے یا سرکس کرے الیکشن تو ہوں گے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر رد عمل
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا ردعمل سامنے آگیا۔
کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دھرنا دے یا پھر شاہراہ فیصل پر سرکس کرے الیکشن تو ہوں گے، کراچی کے عوام متحدہ کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آنے والے۔
انہوں نے کہا کہ زیادتی کے شکوے، حقوق کی باتیں کرتے ہوئے ان ڈرامے بازوں کو اوسکر ملنا چاہیئے، رونا دھونا کرنے کے بجائے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے اپنا اتحاد ختم کرے، دل سوز مایوس کن پریس کانفرنس نے ظاہر کردیا یہ اپنی شکست تسلیم کرچکے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے مل گئے
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 40 سالوں سے کراچی کے عوام کی پیٹ پر یہ چھورا گھوپتے رہے، بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹیں ڈالنا توہین عدالت کے مترادف ہے، مصطفیٰ کمال جنہیں را کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنے بیان پر یوٹرن لیکر بھی شرمندہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی یہ عجب پریم کہ غضب کہانی زیادہ دن نہیں چلے گی، بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کو منہ کی کھانا پڑے گی، بلدیاتی الیکشن میں تمام کراچی دشمن جماعتوں کی چھٹی ہوجائیگی، پی ٹی آئی کراچی میں ہر صورت اپنا مئیر لیکر آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

