Advertisement

عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان

عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےخاتون جج زیباچوہدری کودھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے وکیل کے ذریعے طبی بنیادوں پراستثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

کیس کی سماعت سینئرسول جج رانا مجاہد رحیم نے کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران کی استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی عدالت میں پیش جبکہ عمران خان آج بھی عدالت کےسامنےپیش نہ ہوئے۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی عدم پیشی پرناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

Advertisement

سینئر جج رانا مجاہد رحیم نے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ جس پر وکیل نعیم حیدر نے جواب دیا کہ  ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔

پی ٹی آئی آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، اسد عمر، علی نواز کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر پراسیکیوٹر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔

علی امین گنڈاپور اور محمود خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی آر سے نام نکال دیا تھا۔

Advertisement

مراد سعید اور پرویز خٹک بھی حاضری لگا کر روانہ ہو گئے، عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version