Advertisement

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے ، بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا ، کہیں کہیں برفباری اور ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ  پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں سمیت لاہور،سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد ، موہنجوداڑو، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال ، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر،منگلہ ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد ، ڈیرہ غازی خان اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 جبکہ آج اسلام آباد، صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ ،دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن، ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور بونیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

  رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

گزشتہ24گھنٹوں کاموسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود  رہا جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم اس دوران کلام، مالم جبہ، استور، اسکردو، گوپس اور بگروٹ میں برفباری بھی ریکارڈ  کی گئی۔

سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی بارشیں

 محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا  اور کالام میں 18 ، دیر(بالائی میں 17  زیریں میں 10، چترال میں 14، پٹن میں 11، دروش میں 8، سیدو شریف  اور میر کھنی میں 6 ، پاراچنار میں5، مالم جبہ  میں 4، بالاکوٹ اور کاکول میں 2، مردان میں 1 گلگت بلتستان اور استور میں 8، گوپس میں 7، بگروٹ میں 4 ،اسکردومیں 3، جبکہ بلوچستان، کوئٹہ، کشمیر اور گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریکارڈ کی گئی ژالہ باری

کالام  میں 8 انچ ، مالم جبہ میں 4، استورمیں 3 گوپس، اسکردو اور بگروٹ میں  2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

آج ریکارڈ کے گئے کم سے کم درجہ حرارت

لیہ میں منفی9، گوپس اوراسکردو  میں منفی8، پاراچنار اور ہنزہ میں منفی 6، بگروٹ،استور میں منفی 4 جبکہ کالام اور بونجی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں موسم سرما کی وہ غذائیں جو جلد کو خشک ہونے سے بچا سکتی ہیں؛ جانیے

    Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version