Advertisement

متنازع بلدیاتی انتخابات؛ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

کراچی میں ہونے والے متنازع بلدیاتی انتخابات پر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ضلع کیماڑی کے ڈی آر او دفتر کےباہر احتجاج جاری تھا کہ اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ڈی سی آفس کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میں فارم گیارہ اور بارہ دیے جائیں۔ مظاہرین کا یہ بھی الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر نتائج تبدیل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے نتائج کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔ دونوں سیاسی جماعت کے کارکنان کے تصادم سے ضلع کیماڑی کے ڈی آر او کا دفتر میدان جنگ بن گیا۔

Advertisement

ضلع کیماڑی کے ڈی آر او  دفتر کے اطراف  مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کی نفری پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کو روکنے میں ناکام دکھائی دی۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جھڑپ کے دوران متعدد لوگ شدید زخمی ہوئے۔ تصادم کے دوران نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرا مین سمیت بول نیوز کے کیمرا مین بھی شدید زخمی ہوئے۔

کراچی کو زرداری مافیا کا سامنا ہے، علی زیدی

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی پر بھی حملہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما بلال غفار، سعید آفریدی اور دیگر علی زیدی کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں اپنے امیدواراں اور میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے ڈی سی کیماڑی کے آفس گیا تھا، پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے پولیس کے تحفظ میں پی ٹی آئی کے کارکناں پر حملہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پھتراو سے میڈیا کے اہلکار اور پی ٹی آئی کے کارکن زخمی ہوئے،  ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے بعد کراچی کو زرداری مافیا کا سامنا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

دوسری جانب گلشن حدید یوسی 4 کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج بھی جاری ہے۔ جماعت اسلامی نے ملیر ہالٹ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنا امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر کی قیادت میں دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version