Advertisement

موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب ہونے والے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم پانچ زخمی ہوئے، دھماکے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے زبردست دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس افسر عبداللہی محمد نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو موغادیشو مال کی ایک دیوار کے ساتھ اڑا دیا جو کہ انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہے۔

Advertisement

امین ایمبولینس سروسز کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبدالرحمن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے دھماکے کے مقام سے پانچ زخمیوں کو باہر نکالا۔

Advertisement

واضح رہے کہ میئر کا دفتر موغادیشو کے ایک محفوظ علاقے میں مقامی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں واقع ہے۔

میئر کے دفتر میں کام کرنے والی فرح عبداللہی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم دفتر میں تھے اور ایک دھماکے سے ہم بہرے ہو گئے، ہم باہر بھاگے، اس کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔

ایک انٹیلی جنس افسر جس نے صرف اپنا نام احمد بتایا، نے خبر رساں ادارے  کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو لاک ڈاؤن میں ڈال دیا لیکن فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version