Advertisement

ایک اور اعزاز نسیم شاہ کے نام، آسٹریلوی بولر کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے بولر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں 18 وکٹیں لے کر آسٹریلوی بولر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کی تھی، انہوں نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کے ریکارڈ کو توڑا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ریان ہیرس کے پاس تھا جنہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھی۔

واضح رہے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اس سے قبل کھیلے گئے چار ون ڈے میچز میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں اس پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اور گرین شرٹس شدید مشکلات کا شکار ہے، قومی ٹیم کے چار کھلاڑی 86 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سیریز میں واپس آنے کے لیے نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version