Advertisement

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم امہ سراپا احتجاج

سویڈن میں ترکیہ کے سفارت خانے کے باہر مظاہرے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسٹاک ہوم میں پیش آیا جہاں سویڈن کے انتہا پسندوں کے نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرنے پر ترکیہ کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔

اس مظاہرے کے دوران سویڈن کے دائیں بازو کے کٹر رہنما راسموس پلودن نے سفارت خانے کے باہر قرآن پاک اور ترکیہ کے قومی پرچم کو نذر آتش کیا تھا۔

واضح رہے کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ترکیہ اور سویڈن کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

مظاہرے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ترک وزیر خارجہ نے اس ناپاک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ہماری مقدس کتاب پر گھناؤنا حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے یہ ہماری مقدس اقدار کی توہین ہے۔

Advertisement

اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنا دورہ سویڈن بھی احتجاجاً منسوخ کر دیا ہے۔

Advertisement

سویڈن کے انتہا پسندوں کے اس ناپاک اقدام پر سعودی عرب اور پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے شدید مذمت کی ہے، ایران اور عراق نے سویڈن کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اردن اور کویت نے سویڈن کی حکومت سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کٹر رہنما کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم دنیا میں غم و غصے پر سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبک اشتعال انتہائی خوفناک ہے۔

وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ سویڈن کی حکومت اس اقدام کی حمایت نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ متنازع رہنما راسموس پلودن اس سے قبل بھی قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی ناپاک حرکتیں کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version