Advertisement

فٹ بال میں یلو اور ریڈ کے بعد پہلی بار سفید کارڈ کا استعمال

 کھیلوں کی دنیا میں مختلف کھیلوں میں یلو اور ریڈ کارڈ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن فٹ بال میں پہلی بار سفید کارڈ بھی استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ کارڈ فٹ بال کی دنیا میں جدید ترین اختراع ہے اور اسے پہلی بار پرتگال میں متعارف کرایا گیا تھا، اور شاید ہی کوئی فٹ بال شائقین ہو جو پیلے اور سرخ کارڈ سے واقف نہ ہو.

بینفیکا اور اسپورٹنگ لزبن کے درمیان ویمنز کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے کے دوران دنیا کو وائٹ کارڈ سے متعارف کرایا گیا۔

بینفیکا کے ہاف ٹائم سے عین قبل 3-0 کی برتری کے بعد پرتگالی ریفری کیٹرینا کیمپوس نے وائٹ کارڈ دکھانے کا فیصلہ کیا، اس اقدام سے شائقین میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ  1970 کے فیفا ورلڈ کپ میں شروع ہونے کے بعد سے پیلے اور سرخ کارڈ کھیل کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، لیکن بہت سارے شائقین سفید کارڈ کے مقصد اور استعمال کے بارے میں لاعلم ہیں۔

Advertisement

پرتگال کے نیشنل پلان فار ایتھکس ان اسپورٹ کے ذریعے شروع کئے گئے نئے اقدام کے مطابق سفید کارٹ کو میدان میں منصفانہ کھیل اور اخلاقیات کے عمل کو تسلیم کرنے لئے دکھایا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ ضروری نہیں ہے کہ وائٹ کارڈ کا استعمال یلو اور ریڈ کارڈ کی طرح کھلاڑیوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے بلکہ اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کو یہ ریفری وائٹ کارڈ دکھا سکتا ہے۔

سفید کارڈ کے اس پائلٹ پروجیکٹ کو پہلی مرتبہ پرتگالی لیگز میں پرتگالی فٹ بال فیڈریشن کی رہنمائی سے لاگو کیا گیا تھا۔

وائٹ کارڈ کے علاوہ پرتگالی فٹ بال حکام نے ہنگامہ خیز متبادل کے ساتھ ساتھ طویل رکنے کا وقت بھی اپنایا ہے جو وقت ضائع کرنے کی کوشش کرنے والی ٹیموں کے لیے رکاوٹ کا کام کرتا ہے۔

Advertisement

بینفیکا اور اسپورٹنگ لزبن کے درمیان میچ کے دوران سٹینڈز میں موجود ایک پرستار بیمار ہو کر بیہوش ہو گیا۔ دونوں طرف سے ٹیم کے طبی عملے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سٹینڈ پر پہنچ گئے اور چند منٹوں میں تماشائی کو طبی امداد دی گئی۔ ریفری نے ڈاکٹروں کی تعریف میں سفید کارڈ دکھایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version