Advertisement

ملک میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، خرم دستگیر

خرم دستگیر

خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ بجلی کل دوپہر میں ہی بحال کردی گئی تھی، 1112 گرڈ اسٹیشن مکمل طورپر بحال کردیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔  بجلی کل دوپہر میں ہی بحال کردی گئی تھی، 1112 گرڈ اسٹیشن مکمل طورپر بحال کر دیے گئے ہیں۔

خرم دستگیرنے کہا کہ بجلی بحالی پر ٹیم کو سراہتا ہوں، بجلی بحالی میں تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا کا بڑا اہم کردار ہے۔ وارسک ڈیم چلنے کی وجہ سے اسلام آباد میں بجلی بحال رہی، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی موجود رہی

وفاقی وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شمال اور جنوب کی ٹرانسمیشن لائن میں وولٹیج کا اتار چڑھاؤ آیا، وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پورے ملک میں پاور پلانٹ خود بند ہوتے گئے، تربیلا کو دوبارہ چلا کر دوسرے پاور پلانٹس کو بجلی دے کر چلایا گیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحالی میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی لیکن بجلی ملک میں بحال کر دی گئی ہے، پیسکو اور آئیسکو میں صبح کے اوقات میں ہی بجلی بحال کر دی گئی تھی، ملتان کو 12 بجے اور حیدرآباد کو شام 4 بجے بجلی دی گئی۔

Advertisement

انھوں نے پریس کانفرنس میں مذید کہا کہ جوہری اور کول پاور پلانٹس کو چلے کیلئے 72 گھنٹے مزید درکار ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 26 گھنٹے بعد بھی تقریباً نصف کراچی بجلی سے محروم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version