نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی میں معروف اینکر پرسن مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اس قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے آج تک کوئی ثبوت تک پیش نہیں کیا۔
وکیل۔ملزمہ لیاقت گبول نے کہا کہ کیس میں اہم گواہ یوٹیوبرز یاسر شامی کا گواہ تک ایف آئی اے نے قلمبند تک نہیں کیا،
عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
دانیہ شاہ کی خلاف عامرلیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News