Advertisement

پی ایس ایل 8، فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا نعم البدل ڈھونڈ لیا

پاکستان سپر لیگ میں ممکنہ طور پر شرکت نہ کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا فرنچائزز نے نعم البدل تلاش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز کے بعض غیر ملکی کھلاڑیوں جن کی پی ایس ایل 8 میں شرکت مشکوک تھی ان کی جگہ متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لئے ہیں۔

آج ہونے والی ایک کانفرنس کال میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے مزید دو دو سپلیمنٹری کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

لاہور قلندرز کے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث ابتدائی تین میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ سیم بلنگز کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمٰن اللہ گرباز اور ایلیکس ہیلز کی جگہ ٹائمل ملز اور گس ایٹکنسن کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جبکہ رچرڈ گلیسن رامن پاؤل کی جگہ پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

ملتان سلطانز نے عارضی طور پر اظہارالحق کو موقع دیا ہے وہ ڈیوڈ ملر کی جگہ لیں گے، جبکہ ونندو ہسارانگا کی عدم دستیابی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کسی کھلاڑی کو لینا مناسب نہیں سمجھا۔

Advertisement

ڈائمنڈ کیٹیگری جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کی جگہ ڈیوائن پریٹوریئس اور ول جیکس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنیں گے، جبکہ گولڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور عقیل حسین کے متبادل کا انتخاب نہیں کیا۔

انگلینڈ کے ہیری بروک کی جگہ جنوبی افریقہ کے شان ڈیڈزویل لاہور قلندرز میں شامل ہو گئے ہیں، نوان تھسارا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نوین الحق کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھائیں گے۔

متبادل عارضی کھلاڑیوں کی فہرست میں لاہور قلندرز نے جارڈن کاکس کی غیر موجودگی میں کوشال مینڈس کا انتخاب کیا ہے، وائن پارنیل ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں عادل رشید کی جگہ لیں گے، جبکہ کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی عدم موجودگی میں فیصل اکرم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 8 مارچ کے بعد فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے، ایلیکس ہیلز 26 فروری کو پاکستان پہنچ جائیں گے مگر دیگر انگلش کھلاڑی بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کی وجہ سے 26 فروری تا 14 مارچ تک پی ایس ایل 8 میں نظر نہیں آئیں گے۔

ونندو ہسارنگا 3 مارچ تک پی ایس ایل 8 کا حصہ ہوں ، انگلینڈ کے جارڈن کاکس انگلینڈ لائنز کی ڈیوٹی کی وجہ سے 21 فروری تک مصروف ہوں گے اور ملتان سلطان کو ٹم ڈیوڈ 3 مارچ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے آج مزید دو سپلیمنٹری کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

احسن بھٹی کو لاہور قلندرز نے منتخب کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹام کرن اور ظفر گوہر ، جبکہ خرم شہزاد اور حارث سہیل کو پشاور زلمی نے بُک کیا۔

Advertisement

بین کٹنگ اور موسیٰ خان پر کراچی کنگز نے قبضہ جمایا، ملتان سلطانز کی نگاہیں عماد بٹ اور کیرون پولارڈ پر آ کر رک گئی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل اور قیس احمد کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version