Advertisement

فلپائن میں 2 طیارے گر کر تباہ، فضائیہ کے 2 پائلٹ ہلاک

فلپائن میں دو طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں ، حادثے میں فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ٹیک آف کے 40 منٹ بعد دارالحکومت منیلا کے مغرب میں باتان صوبے میں دھان کے کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

فلپائن کی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ فضائیہ نے ایس ایف 260 ٹی پی ساختہ طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے۔

یہ طیارہ، جو 1970 کی دہائی سے فلپائن میں کام کر رہا ہے، اس نے ہلکے حملہ کرنے والے جنگی طیارے کے طور پر بھی کام کیا ہے، جس میں 2017 میں اسلامک اسٹیٹ کے وفادار عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد جنوبی مراوی شہر پر مہینوں کے فضائی حملوں کے دوران بھی شامل ہے۔

فلپائن میں ایس ایف 260 ٹی پی طیارے پہلے بھی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، فضائیہ نے اپنے فضائی بیٹرے کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی شروع کر رکھا ہے۔

دوسرے واقعہ میں ایک نجی سیسنا طیارہ کا کوایان ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ سیرامیدر کے پہاڑی سلسلے کے اوپر سے گزرنا تھا، طیارے میں 6 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو حکام نے طیارے کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے، رات ہونے پر طیارے کی تلاشی کا کام روک دیا گیا، کل صبح دوبارہ طیارے کی تلاش کی جائے گی۔

مسافر سیسنا طیارے میں سوار 6 مسافروں کی زندگیوں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version