شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی

شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی
شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی جہاں سے ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی اورکینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوعہ کے ساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی ہوچھ گچھ کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کیلئے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی کی مد میں ایک کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کیے۔ وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ نے جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ پولیس نے ہیڈکوارٹر کی گاڑیوں کی مینٹیننس اوراسٹیشنری کے سالانہ بجٹ سے رقم ادا کی۔
پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے ہیں۔ دیگر افسران میں آئی بی سے ساجد کیانی ، آئی ایس آئی سے گریڈ بیس کے محمد اسلم شامل ہیں۔ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل بھی شامل ہیں۔
پانچ رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

