Advertisement

پشاور حملے جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا، کور کمانڈرز کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پشاور حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متنزلزل نہیں کرسکتیں اور پائیدار امن کے حصول تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء کو ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ کورکمانڈرز کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور لائن آف کنٹرول اوردہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

 ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکاء نے دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا۔

کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا گیا اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا گیا جب کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم اور آرمی چیف پشاورپہنچ گئے 

کورکمانڈرز نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور حملے جیسی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے سربراہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، پشاور واقعہ کے زمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز  پر فوکس جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز  پائیدار امن کے حصول تک جاری  رکھے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 100 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version