Advertisement

جہانگیر ترین کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائی کورٹ

جہانگیر ترین کو لاہور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کےانتقال کی منسوخی کےخلاف درخواست کی دوسرے فورم پرمنتقلی روک دی.

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کے انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی۔

جہانگیر ترین کے وکیل صفدر شاہین پیرزاددہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کی رحیم یار خان میں جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی چھ سو کینال اراضی کاانتقال منسوخ کردیاگیا۔ اراضی کا انتقال سیاسی دباؤ پرمنسوخ کیاگیا۔

وکیل نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیورحیم یارخان نے جہانگیر ترین کی انتقال بحالی کی درخواست منظور کرلی۔ کسی قانونی جواز کے بغیر درخواست کودوسرے فورم منتقل کردیاگیا۔

وکیل صفدرشاہین پیرزاددہ نے دلائل دیے کہ درخواست کی منتقلی قانونی طریقہ کار سے ہٹ کرکی گئی۔ استدعا ہےعدالت اراضی کےانتقال کی بحالی کی درخواست متعلقہ فورم واپس بھجوانے کاحکم دے۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کےانتقال کی منسوخی کےخلاف درخواست کی دوسرے فورم پرمنتقلی روک دی۔

عدالت نے سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version