Advertisement

ویٹی کن سٹی، 95 سالہ سابق پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے

ویٹی کن سٹی میں کیتھیڈرل چرچ کے سابق پوپ 95 سالہ بینیڈکٹ آج انتقال کر گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن سٹی کے مرکزی کیتھیڈرل چرچ سے گھنٹیاں بجا کر ان کی موت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر پر بھی گھنٹی بجائی گئی۔

واضح رہے کہ کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے پوپ بینیڈکٹ چھ صدیوں میں پہلے پوپ تھے جنہں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

پوپ بینیڈیکٹ نے فروری 2013 میں اپنے استعفیٰ کے بعد ویٹی کن سٹی میں سکونت اختیار کر رکھی تھی، استعفی کے بعد انہوں نے بیرونی دنیا سے خود کو الگ کر لیا تھا اور چرچ کی ایک خانقاہ کی دیواروں میں خود کو محبوس کر لیا تھا۔

پوپ بینیڈکٹ کی آخری رسومات پاپ فرانسس کی زیر نگرانی ویٹی کن سٹی میں ادا کی جائیں گی۔

بحیثیت پوپ بینیڈکٹ نے 8 سال تک اپنی خدمات انجام دیں۔

Advertisement

پوپ بینیڈکٹ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے پوپ فرانسس کی جانب سے بھی عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

ان کے جانشین پوپ فرانسس 5 جنوری کو آخری رسومات کی قیادت کریں گے۔

ویٹی کن نے کہا کہ پوپ  کی میت کو 2 جنوری سے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں “وفاداروں کے سلام” کے لیے رکھا جائے گا۔

پوپ بینیڈکٹ کی موت کی خبر بریک ہونے کے بعد اپنے پہلے عوامی تبصروں میں، پوپ فرانسس نے انہیں چرچ کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے انہیں ایک شریف اور مہربان انسان قرار دیا۔

انگلینڈ اور ویلز میں کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈینل ونسنٹ نکولس نے کہا کہ پوپ بینیڈکٹ 20 ویں صدی کے عظیم پوپ میں سے ایک تھے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version