Advertisement

حکومت نے پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا ہوا ہے، انھیں بھاگنے نہیں دیں گے، عامر ڈوگر

عامر ڈوگر

حکومت نے پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا ہوا ہے، انھیں بھاگنے نہیں دیں گے، عامر ڈوگر

رہنما تحریکِ انصاف عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا ہوا ہے، انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ 

رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی ایم این ایزکے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  آج ہم 45 ایم این ایز چیئرمین کی ہدایت پر جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسپیکر کے پاس آئے۔

عامر ڈوگرنے کہا کہ ہم سیاسی حکمت عملی کے تحت 45 ممبر قومی اسمبلی استعفے واپس لے رہے ہیں۔ اس حکومت نے پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا ہوا ہے، رات کی تاریکی میں نوٹیفکیشن جاری کیا کہ قومی اسمبلی 4 دن کے لیے بند ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عامرڈوگرنے کہا کہ ہم یہاں کھڑے ہیں، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہم نے اسپیکر کو ای میل کردی ہے، نیشنل اسمبلی کی ویب سائٹ پرای میل کردی ہے اور متعلقہ لوگوں کو واٹس ایپ بھی کردیا اور انھیں بتا دیا کہ 45 اراکین استعفے واپس لے رہے ہیں۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کے دور میں بھی اس طرح اسمبلیاں بند نہیں ہوئیں، یہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے ایسے میں بہت ضروری ہے موزوں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے، ہم اب اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ جائیں گے۔

Advertisement

تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ جنرل الیکشن تک انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیرہے، ہم اسمبلی میں بیٹھنے نہیں جارہے۔ ہم اسمبلی میں صرف عدم اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کو مکمل کرنے اور جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے انھوں نے مذید کہا کہ کوئی شارٹ سرکٹ نہیں ہوا ، یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ ان کی بوکھلاہٹ ہے، عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

اس سے قبل تحریکِ انصاف کے ارکان جب پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچے تو عملے نے گیٹ بند کردیا۔ عامر ڈوگر نے سیکیورٹی گارڈ سے کہا کہ ہمیں اندر جانے کی اجازت دی جائے، یہاں کوئی مارشل لاء لگ گیا؟

سیکیورٹی گارڈ نے جواب دیا کہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہمیں احکامات ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منسٹرکالونی کے باہردھرنا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version