Advertisement

امریکہ، 20 سال سے قید مشہور جاسوس رہا

امریکہ نے ملک کے خلاف جاسوسی کرنے والی خاتون کو 20 سال بعد رہا کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اینا مونٹیس نامی اس خاتون نے سرد جنگ کے دوران مقبولیت حاصل کی تھی جس نے کیوبا کے لیے جاسوسی کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی انٹیلی جنس کی کارروائیوں کو دشمنوں کے سامنے تقریباً بے نقاب کر دیا تھا، 65 سالہ اینا مونٹیس نے کیوبا کے لیے دو دہائیوں تک جاسوسی کی تھی۔

کیوبا کے لیے جاسوسی کرنے والی اس خاتون نے امریکہ کی ڈیفنس اینٹیلی جنس میں بطور تجزیہ نگار کام کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں خفیہ معلومات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے اینا مونٹیس بلاشبہ امریکہ کی طرف سے پکڑے گئے سب سے نقصان دہ جاسوسوں میں سے ایک تھی۔

Advertisement

اینا مونٹیس کی جاسوسی کے امریکہ کے انسداد انٹیلی جنس کے سربراہ مشیل وان کلیو نے بھی اعتراف کیا تھا، مشیل وان سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں انٹیلی جنس کے سربراہ تھے۔

Advertisement

مشیل وان نے 2012 میں امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ اینا مونٹیس کو ہمارے تمام راز کے بارے میں علم تھا اسے یہ بھی معلوم تھا کہ ہم کیوبا میں کیا جانتے ہیں اور ہم کیوبا میں کیسے کام کرتے ہیں۔

مشیل وان کا کہنا تھا کہ اینا مونٹیس امریکی خفیہ ادارے میں کام کے دوران ساتھیوں سے راز اگلوانے میں کامیاب رہی اور کیوبا کو وہ معلومات بھی فراہم کیں جو اس نے دوسرے ذرائع سے حاصل کیں تھی۔

تقریباً دو دہائیوں تک وہ واشنگٹن ڈی سی کے ریستورانوں میں ہر چند ہفتوں بعد کیوبا کے ہینڈلرز سے ملتی تھی اور پیجر کے ذریعے انہیں خفیہ معلومات پر مشتمل کوڈڈ پیغامات بھیجتی تھی، اسے شارٹ ویو ریڈیو پر بھیجے گئے ٹرانسمیشنز کے ذریعے اپنے آرڈر موصول ہوئے۔

اینا مونٹیس لاطینی امریکہ میں ریگن انتظامیہ کی سرگرمیوں کی مخالفت کی بنیاد پر کیوبا کی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے پر راضی ہوئی تھی۔

اینا مونٹیس کو ستمبر 2001 میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب امریکی انٹیلی جنس حکام کو یہ اطلاع ملی کہ ایک سرکاری ملازم کیوبا کے لیے جاسوسی کر رہا ہے۔

اینا مونٹیس کی گرفتاری کے بعد مزید چار امریکی جاسوسوں کی شناخت ہوئی جو خفیہ مواد دشمنوں کو فراہم کرتے تھے۔

سزا سنانے والے جج نے اینا مونٹیس پر مکمل طور پر قوم کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا اور انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Advertisement

اینا مونٹیس اپنی رہائی کے بعد پانچ سال تک زیر نگرانی رہیں گی اور اس کے انٹرنیٹ کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی۔

اینا مونٹیس پر حکومت کے لیے کام کرنے یا بغیر اجازت غیر ملکی ایجنٹوں سے رابطہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version