Advertisement

کتنے سرکاری ملازمین نے بیگمات کے ذریعے رقم وصول کی؟ پی اے سی میں انکشاف

پی اے سی اجلاس

کتنے سرکاری ملازمین نے بیگمات کے ذریعے رقم وصول کی؟ پی اے سی میں انکشاف

پی اے سی افسران و ملازمین کی فہرست طلب کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ان افسران و ملازمین کی تنخواہوں و پینشن سے ریکوری کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

بی آئی ایس پی کے اربوں روپے ایک لاکھ 43 ہزار سرکاری ملازمین اور 2500 افسران میں تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا۔ مشاہد حسین سید نے پوچھا کہ اس اسکینڈل کا کیا بنا جس میں بی آئی ایس پی کا فنڈ سرکاری ملازمین کو دے دیا گیا تھا۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی نے جواب دیا کہ اسکینڈل میں ملوث 43 بی آئی ایس پی افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی حکام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں میں ایک لاکھ 43 ہزار سرکاری ملازمین، گریڈ 17 اور اوپر کے 2 ہزار 500 افسران بھی شامل تھے جو خاتون خانہ کے ذریعے امدادی رقوم وصول کرتے رہے۔

Advertisement

حکام نے بتایا کہ سرکاری افسران کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔ پی اے سی نے ملوث افسران سے ریکوری کی ہدایت کر دی۔  کمیٹی نے ہدایت کی کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں ملوث افسران کی تنخواہ و پینشن سے ریکوری کریں۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعظم کی اعلان کردہ 25 ہزار روپے فی خاندان امداد این ڈی ایم اے کی نشاندہی پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اٹھانوے فیصد افراد میں 69 ارب روپے سے زائد امداد تقسیم کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ اور متاثرین کی نشاندہی این ڈی ایم اے نے کی ہے۔ تمام امداد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے خواتین میں تقسیم کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version