Advertisement

جرمن وزیر دفاع کئی ماہ کی تنقید کے بعد مستعفی

جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کرسٹین لیمبریچٹ کو فوج کو جدید بنانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور یوکرین کی جنگ پر برلن کے ردعمل کی مذمت کی گئی ہے۔

جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ کو فوج کو جدید بنانے کے ایک بڑے منصوبے کی سست رفتاری اور یوکرین کی جنگ پر برلن کے غیر واضح ردعمل پر میڈیا میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

کرسٹین لیمبریچٹ نے آج ایک تحریری بیان میں کہا کہ میڈیا کے مہینوں کی توجہ صرف مجھ پر ہے جو فوج اور جرمنی کی سکیورٹی پالیسی کے بارے میں حقائق پر مبنی بحث کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

کرسٹین لیمبریچٹ نے کہا کہ سپاہیوں اور میرے محکمے کے بہت سے لوگوں کے قابل قدر کام کو پیش منظر میں کھڑا ہونا چاہیے۔

نئے سال کے ویڈیو پیغام کے بعد حال ہی میں لیمبریچٹ پر دباؤ بڑھ گیا۔

Advertisement

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے لیمبریچٹ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 57 سالہ وزیر دفاع اولاف سالہ شولز کے دسمبر 2021 میں جرمنی کی چانسلر بننے کے بعد سے اپنے عہدے پر فائز تھیں اور دونوں جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version