Advertisement

عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ ٹوئٹ

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، ہر روز وزیر ملک سے باہر دورے کرنے چلے جاتے ہیں۔

 مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انکے 9 ماہ کے خرچے عمران خان دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، یہ اپنے خرچے کم کرنے کی بجائے پھر غربت میں پسی قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اس ناہل ٹولے کو اب شرم کر کے ہماری جان چھوڑ دینی جاہی، ہر روز عوام پر کبھی مہنگائی تو کبھی پابندیوں کے اعلانات ہو رہے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں، وزراء کی لائنیں بنا کر پریس کانفرنس میں عوام کو بچت لیکچر سنائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت چلانے والے اپنے کاروبار مضبوط کر رہے ہیں، ڈالر کا برائے نام ریٹ تاجر برادری کی مشکلات میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے۔

Advertisement

اپنے ایک اور پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نواز شریف فیملی جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کا سہارا لیکر 3 سال سے لندن میں ہے اور دوسری طرف چیئرمین عمران خان صاحب 4 گولیاں لگنے کے باوجود بھی پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہیں، یہ ہوتا ہے لیڈر جو خود مشکل میں بھاگا نہیں کرتے۔

ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جی آئی ٹی رپورٹ میں واضح ہو چکا کہ عمران خان پر حملے کا کھرا کس طرف جا رہا ہے، تمام کردار، شواہد اور حقائق اس امر کے گواہ ہیں کہ حملہ آور ایک مہرہ ہے جبکہ اصل کردار پردے کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version