Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کا مہوش حیات کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

مہوش حیات

سندھ ہائی کورٹ کا مہوش حیات کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم

اداکاراؤں پرنازیبا الزامات کے معاملے میں اداکارہ مہوش حیات سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔ عدالت نے وفاق، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرمن گھڑت الزامات لگانے کے معاملے میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے راجا عادل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست مین مہوش حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں۔ چاہتی ہوں، الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے

معروف اداکارہ نے اپنے وکیل کے توسط مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی،  سوشل میڈیا پرموجود مواد فوری ہٹایا جائے۔

Advertisement

عدالت نے مہوش حیات کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے اور فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بیرسٹر خواجہ نوید احمد نےمؤقف اپنایا کہ عادل راجا نے چار اداکاراؤں کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے جبکہ مہوش حیات نے عدالت مین بیان دیا کہ کبری خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔ میرا نام اس نے “ایم ایچ” لکھا ہے۔

مہوش حیات کی میڈیا سے گفتگو

معروف پاکستانی اداکارہ نے سندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ جس طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میری فیملی ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے، میری فلموں نے بہت اچھا بزنس دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے۔

Advertisement

معروف اداکارہ نے کہا کہ اورلوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں۔ مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔  خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے اورجو لوگ سوشل میڈیا پران چیزوں کو آگے پھیلا رہے وہ بھی اس جرم کے مرتکب ہیں۔ یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version