Advertisement

پی سی بی، سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے، یہ اقدام ملک میں جاری مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کیا تھا، یہ اضافہ پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس ویلفیئر پالیسی سے 24 کھلاڑی فائدہ حاصل کریں گے، جس میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہیں، رمیز راجہ کی پنشن گزشتہ ہفتے ہی منظور کی گئی ہے۔

رمیز راجہ کو ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، مجموعی طور پر 24 کھلاڑی پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کا حصہ ہیں، جن میں سے 7 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 48 ہزار روپے ملیں گے، دیگر 32 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کے تحت 60 سال کی عمر تک پہنچنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دی جاتی ہے، پنشن میں 1 لاکھ روپے اضافے کا فیصلہ رمیز راجہ کے دور میں ہوا تھا، جسے نجم سیٹھی نے منظور کر لیا ہے۔

Advertisement

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن کی ادائیگی اگلے ماہ فروری سے جاری کی جائیں گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویلفیئر پالیسی کے تحت لسٹ اے میں شامل کھلاڑیوں کی پنشن جو 54 ہزار تھی اسے بڑھا کر 1 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

لسٹ بی کے کھلاڑیوں کی پنشن 48 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 48 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

جبکہ لسٹ سی کے کھلاڑیوں کو 42 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version