جماعت اسلامی سے بات کرنے اور راستہ نکالنہ کے لیے تیار ہیں، سعید غنی

جماعت اسلامی سے بات کرنے اور راستہ نکالنہ کے لیے تیار ہیں، سعید غنی
صوبائی وزیرسندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم خود کومیئرسمجھ بیٹھے ہیں، جماعتِ اسلامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرسندھ سعید غنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی کی جیت کو ہضم کرنے کی کوشش کریں۔ ہماری جیت پر حیرت اور جماعت اسلامی کی کامیابی پر کوئی حیرانی نہیں ہے؟
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کورنگی سے جیتے تو کوئی حیرت کی بات نہیں پیپلز پارٹی لیاری سے جیت جائے تو حیرت ہے۔ لانڈھی ٹاؤن میں دس میں سے نو پر انتخابات ہوا اورنو نشستوں پرجماعت اسلامی جیتی۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے توقع سے زیادہ سیٹیں لی ہیں۔ جماعت اسلامی نے تین اضلاع میں 79 سیٹیں جیتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جماعت اسلامی کے پاس 21 سیٹیں ہیں۔ سینٹرل، کورنگی اور ایسٹ میں بھی جماعت اسلامی کی سیٹیں ہیں جبکہ پی پی نے چار اضلاع میں 74 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور پی ٹی آئی کی کورنگی سے 8 نشستیں ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پی پی کی جیت کو ہضم کرنے کی کوشش کریں اورالیکشن کمیشن کے نتائج تسلیم کریں۔ اگر جماعت اسلامی کو نتائج پراعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں۔ ہم نے بھی کئی یوسیز میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کئی امیدواروں کو بھی نتائج پراعتراض ہے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ سیٹیں لی ہیں۔ جماعتِ اسلامی نتائج کو تسلیم کرے۔ نتائج تبدیل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، میرا بھائی ہار گیا ہم نے شکست کو تسسلیم کیا۔ ہمیں صدرٹاؤن، ایسٹ میں توقع سے کم سیٹیں ملیں۔
سعید غنی نے کہا ہماری سیٹیں 93 سے زیادہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کراچی میں جیت حیرت انگیز نہیں ہے۔ پرویزالٰہی دس سیٹوں پر وزیراعلٰی بن سکتا ہے تو کراچی میں کوئی بھی اپنا مئیرلا سکتا ہے۔
صوبائی وزیرسندھ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا پھربھی اتنی سیٹیں آگئیں۔ پھر بھی سندھ حکومت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں۔ پی پی اور جماعت اسلامی کو ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے۔ جہاں احتجاج ہو رہا تھا وہاں اکثریت جماعت اسلامی کی ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ پانچ بجے عمران اسماعیل ٹوئٹ کرتے ہیں کہ ہم پورا کراچی جیت گئے۔ پانچ بجے تک کسی جگہ سے کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ اب ان کو پریشانی پڑ گئی ہے میں نے تو کہا تھا جیت گئے تو یہ کیا ہوگیا۔
سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم خود کو میئرسمجھ بیٹھے ہیں تو کوئی بری بات نہیں۔ ہم جماعت اسلامی سے بات کرنے اور راستہ نکالنہ کے لیے تیار ہیں۔ ہم احترام کررہے ہیں آپ بھی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کون سی جماعت کا میئربنے گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ پی پی کا میئر لانے کی کوشش کریں گے امید ہے کامیاب رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News