Advertisement

حکومت کا نئی مردم شماری کےنتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غور

  • فہد
  • شيئر

انتخابات

حکومت کا نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غور

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نئی مردم شماری یکم فروری سے 31 مارچ تک جاری رہے گی اور مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری تک پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے التوا کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کا مردم شماری اور بعد ازاں حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر نگران حکومت کی طوالت پر بھی غور جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ دور حکومت میں انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کروانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

Advertisement

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کب ہونگے؟

الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات اپریل میں کرائے گا جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات پر 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات عام انتخابات سے قبل کرانے پر اخراجات میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے دونوں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاری شروع کردی گئیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 64 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297، خیبر پختونخوا کی 115 جنرل نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات مارچ میں کرانے کی تیاری شروع کردی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 64 نشستوں میں ضمنی انتخابات پر 5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version