Advertisement

بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد

ایم کیو ایم پاکستان

الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت سے ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیوایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

حتمی فیصلہ ہونے تک بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق ایم کیو ایم کی حکم امتناعی درخواست کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، ایم کیو ایم وکیل طارق منصورعدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ایم کیو ایم نے دلائل دیے کہ نامکمل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جوغیر قانونی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی ہے۔

 ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست میں بھی بلدیاتی الیکشن رکوانے کی استدعا کی تھی۔ ایم کیو ایم کی دوسری درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

Advertisement

بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 14 نومبر کے فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان یہی مؤقف پہلے بھی عدالت کو بتا چکی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا۔

حسن اکبر نے دلائل دیے کہ بار بار ایک جیسی درخواستیں مختلف بینچز کے سامنے دائر کی جاتی رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے 29 اپریل 2022 کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا جارہا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کی قانونی حیثیت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے مذید کہا کہ اگر کسی نئے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے تو ترمیمی ٹائٹل یا نئی درخواست دائر کی جاتی، الیکشن کمیشن کے کورم کا معاملہ مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے کہا کہ کورم سے متعلق عدالتی فیصلے آچکے ہیں۔

اے جی حسن اکبر نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم کے وکیل کا مؤقف حقائق کے منافی ہے۔ اس پر وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے کورم پر الیکشن کے پہلے مرحلے پر بھی درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل سے کہا کہ آپ صرف جواب الجواب دیں اپنا کیس آپ پہلے بتاچکے ہیں جس پروکیل نے جواب دیا کہ میں اپنا کیس ہی بتارہا ہوں، کورم اہم معاملہ ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل طارق منصور سےعدالت نے کہا کہ کیا آپ یہ چاہتے ہیں ہم پہلے مرحلہ کے الیکشن کو بھی غیر قانونی قرار دیں؟ آپ کو پورا ایک گھنٹہ دے چکے ہیں کل اب مزئد وہی باتیں مت دہرائیں۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version