Advertisement

پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا،احسن اقبال

احسن اقبال

اپنی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی قسط جاری کرنےکے لیے پیسہ نہیں ہے، پاکستان جن مشکلات سے اس وقت گزررہا ہے یہ ایک غیر معمولی چیلنج ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا خزانہ پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیا، سیلاب میں ہماری حکومت نے کم سےکم وسائل کے باوجود آفت کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم معیشت کی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، ہم غیر معمولی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ہر کسی کا فرض ہے کہ وہ مثبت کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور

Advertisement

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ9 جنوری کو دوست ممالک جنیوا میں اکٹھے ہورہے ہیں، امید ہےکانفرنس سے پاکستان کو تعمیر نوکے لیے مطلوبہ وسائل دستیاب ہونگے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے معاہدے پر عمل کیلئے معیشت کو جھٹکا دینا پڑا، مہنگائی کی وجہ عمران خان کاآئی ایم ایف سےمعاہدہ ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت خزانہ خال کرکے گئی، آئی ایم ایف سے معاہدہ بحال نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version